چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا فلسطین اور اسرائیل تنازع پر اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ تمام ممالک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن شہریوں کی حفاظت اور عالمی قوانین کی پابندی کی جانی چاہیے۔
وانگ یی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو میں کہا کہ چین کو تنازع کی شدت پر گہری تشویش ہے۔
اُنہوں نےاظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو جنگ اور ہتھیاروں کی بجائے سیکیورٹی، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔
چین کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی حساب کتاب کی بجائے جنگ کو روکنے اور امن کےفروغ کی کوشش کی جانی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جنگ بندی، تشدد کے خاتمے اور امن کی واپسی پر زور دیا ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ ہم امن کی طرف لے جانے والے کسی بھی فیصلےکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ فلسطینی اسرائیل مفاہمت میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کرےگا۔