• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے باہر شہدائے آرمی پبلک اسکول کے لواحقین کا احتجاج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہرا حتجاج کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر والدین کا دہائی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 سال سے ہمارا مقدمہ سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہو رہا۔

شہداء کی ماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر روتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاست نہیں انصاف چاہیے۔

احتجاج پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شہداء کے لواحقین کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

یاد رہے کہ شہداء کی درخواست پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کے تحت جوڈیشل انکوائری کرائی تھی۔

لواحقین نے سانحے کے وقت کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے2021ء میں حکومت سے وزیرِ اعظم کا دستخط شدہ جواب 2 ہفتے میں طلب کیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد سے آج تک مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔

قومی خبریں سے مزید