• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور نواز شریف کی کل پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی نے اس دوران چیف جسٹس کی عدالت میں انٹری کے پوائنٹس کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی سرکلر کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت کل ڈھائی بجے مقرر ہے، گزشتہ پیشی پر بغیر چیکنگ افراد کمرہ عدالت میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلےکےلیے خصوصی پاسز جاری ہوں گے، نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لا افسران کو 10 اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے جبکہ ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائیکورٹ کے باہر تعینات کی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید