• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: بمباری کے دوران فلسطینی بچے بے خوف و خطر کھیل میں مصروف

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

بمباری کے دوران غزہ کے الشفاء اسپتال میں فلسطینی بچوں کی بے خوف و خطر کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں بچوں کیلئے مختلف تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ویڈیو میں بچے ڈرائنگز بناتے نظر آرہے ہیں، جبکہ اسی دوران ان کے سروں کے اوپر سے ایک اسرائیلی جنگی جہاز کے گزرنے کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

بچے ایک لمحے کیلئے رک کر جہاز کو اپنے اوپر سے گزرتا دیکھتے ہیں مگر اس کے فوراً بعد اپنے کام میں لگ جاتے ہیں جبکہ اس دوران وہ بنا کسی خوف کے ہنستے مسکراتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید