• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے، غزہ کے ڈاکٹروں کا اعلان


ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں کام کرتے غزہ کے ڈاکٹرز کا عزم و حوصلہ بلند ہے، غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کے گیت گانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

جذبہ اور ہمت جوان رکھنے کے لیے ڈاکٹرز گیت بھی گاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے، زخمیوں سے بھرے غزہ کے اسپتالوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کے گیت گانے کی  ویڈیو سامنے آگئی ہے، ناقابل حد تک مشکل حالات میں کام کرتے  ہوئے غزہ کے ڈاکٹرز  گیت گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید