سیالکوٹ (جنید آفتاب )اسٹیشن کمانڈر سیالکوٹ بریگیڈ ئر کامران حیات نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کینٹ میں غیر ملکی افراد کے داخلہ کے سلسلے میں لائحہ عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ چمبر آف کامرس کے صدر میجر (ر) منصور احمد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ انتظامیہ کی طرف سے 220روپے کی خطیر رقم محکمہ سوئی گیس کو فراہم کردی گئی ہے جس سے نئی گیس پائپ لائز بچھائی جائیں گی