نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس دستیابی کے مطابق ملے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ ایل پی جی قیمتوں اور سپلائی پر اوگرا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ایل پی جی سے متعلق سمری لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان ریفائنری نے روس کی 1 کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پاکستان ریفائنری روس سے خام تیل خریدے گی، اس خام تیل کی درآمد سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل فائدہ ہو گا۔
محمد علی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں۔
نگراں وزیرِ توانائی نے کہا کہ سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری کے لیے بھی ایل این جی کے 2 کارگوز خریدیں گے۔