کراچی ( نیوزڈیسک ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں صدر مملکت، نگراں وزیر اعظم اور فلسطین کے سفیر سے ملاقات کی۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی گورنر سندھ سے ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، شہر قائد میں وفاق کے زیر انتظام چلنے والے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر اعظم انورالحق کاکڑ سے ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انہیں صوبہ کے انتظامی امور ، امن و امان کی صورتحال اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔