راولپنڈی (ایجنسیاں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران بیان دیا ہے کہ سی پی او میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں‘مجھے پہلے پولیس نے اٹھایا اس کے بعد میں چلہ کاٹنے چلا گیا‘میں چلہ کاٹنے جدھر گیا وہاں میری عمر کا لحاظ رکھا گیا لیکن پولیس نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔ شیخ رشید احمد کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔