• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سبز کچھوؤں کے 430 بچے سینڈزپٹ کے ساحل پر چھوڑ دیے گئے

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ کے انچارج اشفاق علی میمن نے بتایا ہے کہ سبز کچھوؤں کے 430 بچوں کو سینڈزپٹ کے ساحل پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ رواں سال سبز کچھوؤں کے 1370 بچوں کو سمندر میں چھوڑا جا چکا ہے۔

اشفاق علی میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سمندر میں کچھوے کے بچے چھوڑنے کے عمل میں اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک 19 ہزار کے قریب انڈے جمع کیے گئے ہیں، افزائشِ نسل کے دوران ساحل پر آنے والی 5 مادہ کچھوؤں کو ٹیگ بھی لگائے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیگ لگانے کا مقصد کچھوؤں کے انڈے دینے کے گراؤنڈ اور مسکن کے بارے میں تحقیق کرنا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید