• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں سکھ و کشمیری 24 نومبر کو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: زاہد اقبال ہاشمی

زاہد اقبال ہاشمی — فائل فوٹو
زاہد اقبال ہاشمی — فائل فوٹو

کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ برف باری اور شدید سردی کے باوجود سکھ کمیونٹی اور کشمیری 24 نومبر کو پیرس میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

انہوں نے سکھوں اور کشمیریوں کی طرف سے پلیس دی ریپیلک کے مقام پر 24 نومبر کو ہونے والے مظاہرے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں و سکھوں پر فورسز کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر متحدہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس برف باری اور شدید سردی کے باوجود یہ احتجاج اور مظاہروں کا مقصد خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت اور سکھوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی حاصل ہو سکے کیونکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری نہتے شہریوں کا قتل، گرفتاری اور ظلم و تشدد کی دیگر کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی مودی حکومت کے عزائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے کہ مودی حکومت دراصل مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ایک انتہائی مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، تاہم آزادی پسند غیور کشمیری عوام بھارتی منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

زاہد اقبال ہاشمی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کے خاتمے، تنازعِ کشمیر کے حل اور سکھوں کے آزاد وطن کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

خاص رپورٹ سے مزید