• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بچوں کے حقوق، جنسی تشدد اور ان سے جڑے دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر بچوں کو جنسی تشدد اور کسی کی بھی جانب سے نازیبا حرکات کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ 

مقررین کا کہنا تھا کہ بچے اور بالخصوص بچیاں ایسی صورتحال میں ڈرنے کے بجائے اساتذہ اور والدین کو آگاہ کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بچوں کی صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے۔

قومی ہیرو سابق اسکواش چیمپیئن قمر زمان کا کہنا ہے کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔

خاص رپورٹ سے مزید