• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء امدادی کارکنان کیلئے خطرناک ترین سال بن گیا

— تصویر بشکریہ اقوام متحدہ
— تصویر بشکریہ اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں عالمی سطح پر اب تک 281 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

یہ کسی بھی سال میں ہونے والی امدادی کارکنان کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

غزہ جنگ کے باعث ہلاکتوں میں 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔

 گزشتہ سال سے اب تک تقریباً 333 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک غزہ میں 10 مقامی امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سال ہلاک ہونے والے زیادہ تر کارکن اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، این جی اوز، ریڈ کریسینٹ اور ریڈ کراس کے لیے کام کر رہے تھے، جن میں 268 مقامی اور 13 بین الاقوامی کارکن تھے۔

2024ء ابھی ختم نہیں ہوا اور مرنے والوں کی تعداد پہلے ہی پچھلے سال کے 280 اموات کے ریکارڈ کو عبور کر چکی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید