• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ڈیلس کا بھی 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ڈیلس نے 24 نومبر کو پُر امن احتجاج کا اعلان کر دیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لیے ہونے والا یہ پُر امن احتجاج دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے کا مقام 2040 W Spring Creek Parkway, Suites 134, Plano, Texas مقرر کیا گیا ہے۔

مقامی عہدیدارن کے مطابق احتجاج کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی، 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے، جمہوریت و آئینی حقوق کی بحالی اور عوامی مینڈیٹ کی واپسی پر زور دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ڈیلس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ظلم و جبر کے خلاف عالمی آواز ہے، جو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پی ٹی آئی چیپٹرز کے ہم آہنگ مظاہروں کا حصہ ہو گا، جو ایک واضح پیغام دے گا کہ دنیا بھر میں پاکستانی حکومتِ وقت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

ڈیلس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت احتجاج کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ جمہوری اقدار کی بحالی اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جوق در جوق مقررہ وقت اور مقام پر پہنچ کر اس مظاہرے میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں، حکومتِ وقت کے جبر و ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ پاکستانی عوام دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید