• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں غلط تھا، جو باتیں میں نے کہیں وہ نہیں کہی جانی چاہیے تھیں، میں معذرت خواہ ہوں، سیکیورٹی اداروں کے تمام سربراہان کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹ میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی ناکامی پر سیکیورٹی و انٹیلی جنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

علاوہ ازیں اس معاملے پر اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے بھی وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔

یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ ناکامی کا الزام سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر ڈال کر نیتن یاہو سرخ لکیر پار کر چکے، وزیراعظم اپنی فورسز کی سرپرستی کے بجائے اس پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید