متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے مختلف پروگراموں پر رابطے رہتے ہیں، ان سے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی اور بات بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہماری آخری اتحادی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔