لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا رابطہ ہوا ۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی جبکہ شہباز شریف اور خالد مقبول صدیقی کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے ۔