محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے بعد موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہے جبکہ آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 اور جمعے کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔