صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ امجد صابری قتل کیس کی ہرپہلوپرتفتیش ہورہی ہے،تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ امجد صابری کے گھر آمد اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ امجد صابری قتل کیس کی ہرپہلو سے تفتیش ہورہی ہے، ابھی تحقیقات پرمزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، کیس کی سیاسی وابستگی،بزنس،فرقہ واریت سمیت ہر پہلو سے تفتیش ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امجد صابری قتل اور اویس شاہ کا اغوا بڑے واقعات ہیں۔
سہیل انور سیال نے بتایا کہ سندھ حکومت امجد صابری کے نام سے میوزیکل انسٹیٹیوٹ بنائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے اہل خانہ نے بلاول کے آنے پرخوشی کا اظہارکیا اور کہا کہ آپ بھی شہدا کی فیملی سے ہیں اورہم بھی۔