• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: کشتی الٹنے سے جاں بحق چھٹے شخص کی لاش بھی مل گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ کے ضلع خیرپور میں کشٹی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے آخری شخص کی لاش بھی نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔

3 روز قبل نارا کینال میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے 5 کو بچالیا گیا تھا، 3 بچوں سمیت 6 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خیر پور کی ناراکینال میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے، انتظامیہ اور علاقہ مکینوں کے تعاون سے نہر سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں، لاشیں نکالنے میں نیوی کے غوطہ خوروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید