آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے ہرا کر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس لیکن نسبتاً کم رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
سری لنکا کی شکست کا فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوار تھی تاہم اب وہ اپنے دونوں میچز جیت کر بھی 8 پوائنٹس سے آگے نہیں جاسکے گی۔
ادھر پاکستان کو یہ امید رکھنا ہوگی کہ سری لنکا کم از کم اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ سے جیتے جبکہ افغانستان کو بقیہ تین میچز میں سے دو میں شکست ہو اور نیدرلینڈز ایک میچ ہارے تو بھی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس بننتا ہے۔