• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ریاستی دہشتگرد ہے، فلسطینی مجاہد اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں درندگی کررہا ہے، یہودی امریکی وزیر خارجہ کہتا ہے امریکا اسرائیل کے ساتھ ہیں، مسلم حکمران بھی کہیں ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، اسرائیل ریاستی دہشتگرد ہے، فلسطینی مجاہد اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کراچی میں طوفانِ اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کل بھی آزادی کیلئے جہاد کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے، فلسطینی بھائیوں نے آواز دی ہم نے لبیک کہا، پورے ملک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوں گے، فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کی آواز پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پورا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان امریکا کی جاگیر نہیں، نہ کسی خاص طبقے کی جاگیر ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انگریز بھی ہمیں دہشت گرد کہتا تھا ہم نے برصغیر سے اسے بھگایا، ہم نے افغانستان سے امریکیوں کو بھگایا، ہم نے افغانستان میں جنگ کرنے والوں کو مجاہد کہا، 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا کیوں کہ وہ آزادی چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں اب دکھائیں آپ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری کرتے ہو، 2018 میں الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، 2018 کے بعد سے ہم نے اسرائیلی ایجنٹ کا مقابلہ کیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عظیم الشان اجتماع سے پیغام گیا ہمیں پُر امن پاکستان چاہیے، ہماری امن کی خواہش صرف ایک صوبے یا پاکستان تک محدود نہیں، جے یو آئی پوری دنیا میں امن چاہتی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کی جاگیر نہیں عوام کی جاگیر ہے، ہم نے 2018 کے بعد اسرائیلی ایجنٹ کے خلاف جنگ لڑی ہے، اب الیکشن میں دو بدو مقابلہ ہوگا، امریکا کو بتانا چاہتے ہیں آپ کی مرضی سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔

الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے، اب ہم اور آپ میدان جنگ میں ہیں، ہم الیکشن کے نظام میں بتائیں گے کہ کیسے چوری ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید