نوابشاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی زرداری ہاؤس میں سکرنڈ اور قاضی احمد کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری آئندہ حکومت بنی تو اس میں بھی لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے کھولینگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت ہر ضرورت مند کو نہیں دی جا سکتی۔ اس لیے میری خواہش ہے کہ نواب شاہ میں اسپیشل انڈسٹریل زون کو آباد کر کے یہاں پر کارخانے لگائے جائیں۔