کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے یکم نومبر1947کومہاراجہ ہری سنگھ کے گورنر کو اقتدار سے بے دخل کیا تھا ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ راج سے آزادی کے دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔