• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور(بیورورپورٹ)  خیرپور کے کچے کے علاقے میں پسند کی شادی پر بااثر افراد نے جرگہ کر کے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مسماۃ شیرین کو کاری قرار دیکر اس کو قتل کرنے کا فتویٰ جاری کر دیا۔ مسماۃ شیریں نے اپنی برادری کے لڑکے سے  پسند کی شادی کی تھی جس پر ان کی برادری کے افراد ناراض ہو گئے۔ انہوں نے بااثر افراد کے پاس جاکر معاملہ اٹھایا بااثر افراد نے جر گہ کیا اور لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سنایا بااثر  افراد کے فیصلے کے بعد لڑکی نے  پولیس اسٹیشن  میں  افسران کو اپنی جان کے خطرے کی آگاہی دی جس پر پولیس افسران نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا۔ لڑکی کے بیان اورا س کی جان کو خطرے کے باعث اس کو دارالامان سکھر منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین