راولپنڈی (سٹا ف رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی، جیل ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے آنے والی پولیس ٹیم نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اور ان سے مختلف سوالات کئے اور اس حوالے سے ان کابیان قلمبند کیا گیا ،ذرائع کاکہناہے کہ ایک گھنٹہ تک شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی گئی تفتیش کرنے والوں میں گوجرانوالہ پولیس کے ڈی ایس پی حمید ورک اورانسپکٹر ضیافت شامل تھے۔