• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی لاہور کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ، پولیس نے کیمپ اکھاڑ دیے

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت میں جے یو آئی کے کارکنوں کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا، جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، کارکنوں نےکہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت ہمارا دینی اور آئینی فریضہ ہے، انتظامیہ کارکنان جے یو آئی کو ہراساں کرنا بند کرے ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ دار خود ہوگی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی لاہور نے بغیر اجازت نامہ کے جلسہ کیااور گلشن راوی کی مین شاہراہ کو ٹینٹ لگا کر بند کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید