پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کو فکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب پیسے کا کمال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی اور گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور جنوبی افریقہ کے یک طرفہ مقابلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ کو فکس قرار دے دیا۔
انہوں نے بھارتی کرکٹرز کی تصویر شیئر کی جس پر ’فکسرز‘ درج تھا، اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔
حریم شاہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے فِکس کیا ہوا ہے، سب پیسے کا کمال ہے۔
ٹک ٹاکر کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے متعدد صارفین نے ان سے اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 243 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کر لی۔
بھارت کی اس کامیابی کے بعد ایکس پر ’فکسرز‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔