• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کی منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آج وزارت داخلہ، دارالحکومت کی انتظامیہ اور آئی جی سے میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید