• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر قبضے کے ارادے ظاہر کردیے۔

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کےلیے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران غزہ جنگ میں جزوی وقفے پر بات چیت ہوئی۔

ادھر حماس کے القسام بریگیڈ کا لبنان سے اسرائیلی شہر حیفا پر سولہ راکٹوں سے حملہ کیا جبکہ غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے پانچ ٹینک تباہ کردیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید