• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے 32 دن میں 4237 فلسطینی بچے شہید کردیے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا۔

غزہ میں ہر روز 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 روز میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی علاقے غزہ پر اسرائیلی بم باری نے علاقے کھنڈر بنادیا، اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار3 سو سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیلی فوج کا نصر میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کیا جبکہ القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک فضائی حملے کیے، الشاطئی کیمپ میں 2 گھروں پر بم گرائے۔

بچوں کے الرنتیسی اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی، اسپتال میں 70 بچے زیر علاج، 1000 بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج کے دوران اسرائیلی میزائل قطری ٹی وی کے بیورو چیف اور رپورٹرز کے نزدیک گرا، تاہم صحافی بچ گئے۔

اقوام متحدہ کے 97 شیلٹر ہومز میں غزہ کے 3 لاکھ سے زیادہ بے گھر شہری موجود، 6 سو افراد ایک بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صفائی ستھرائی کی بدترین صورتحال سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔

متحدہ عرب امارات کا غزہ میں 150بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان، ترکیے کی پارلیمنٹ نے اپنے مینیو سے مغربی کمپنیوں کی اشیا نکال دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید