کرکٹ ورلڈ کپ اب اختتام کی جانب گامزن ہے، سیمی فائنل مرحلے کے لیے 3 ٹیموں کا پتہ چل گیا جبکہ ایک مزید ٹیم کون سی ہو گی اس کے لیے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے کوالیفائی کر لیا۔
ان تینوں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے بعد اور پوائنٹس ٹیبل کی صورتِ حال کے مطابق اب یہ کنفرم ہو گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا ایک سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت کس ٹیم کے خلاف کھیلے گا اس حوالے سے ابھی صورتِ حال واضح نہیں ہو سکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان صرف ایسی ٹیمیں باقی ہیں جن کے درمیان اب سیمی فائنل میں جانے کا مقابلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ فارمیٹ کے مطابق اس ورلڈ کپ میں 2 سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور ان دونوں میچز کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔