اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دے دی اور کہا کہ جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ شہر کا محاصرہ کرلیا ہے، اب شہر کے اندر کارروائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری اگر جنوب کی طرف چلے جائیں گے تو ہم انہیں نہیں روکیں گے۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کےلیے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا۔