میو اسپتال لاہور میں 23 کروڑ روپے مالیت کی سٹی اسکین مشین 6 سال سے مبینہ طور پر اسٹور میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سی ٹی اسکین مشین اسٹور میں رکھنے کا انکشاف نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورے کے موقع پر ہوا۔ میو اسپتال انتظامیہ نے سٹی اسکین مشین 6 سال سے اسٹور میں رکھی تھی۔
2017 میں خریدی گئی سی ٹی اسکین مشین سے صرف 8 اسکین ہوئے۔ اس سال مشین میں معمولی خرابی ہوئی لیکن اسے ٹھیک نہیں کروایا گیا۔
محسن نقوی نے سٹی اسکین مشین ٹھیک کروا کر دسمبر تک فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کتنا بڑا ظلم ہے مشین پر صرف 8 اسکین ہوئے اور اسے ٹھیک نہیں کروایا گیا۔