• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ سول ہسپتال ڈسکہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی حضوصی ہدایات پر ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب راشد ارشاد نے سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب نے اس موقع پر بتایا کہ گورنمنٹ سول ہسپتال ڈسکہ کےلئے وزیر اعلی پنجاب نے پانچ کروڑ کی حضوصی گرانٹ کا اجرا کیا ہے جس سے ہسپتال میں ٹراما سنیٹر،اپریشن تھیٹرکے علاوہ گردوں کے مریضوں کے لئے وارڈ بنایا جائے گا ۔بعدازاں انہوں نے سمبڑیال ہسپتال کابھی دورہ کیا اور ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات کی کہ وہ مریضوں کے لئے ادویات سمیت ہرمکمن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب کوبتایا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق سرکاری  ہسپتالوں میں شدید گرمی کے موسم میں اے سی کام کررہے ہیں تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
تازہ ترین