گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) عید الفطر قریب آنے کے باوجود بازاروں میں خریداروں کا کوئی رحجان نہ بن سکا دکاندار گاہکوں کے انتظار میں سا را دن بیٹھے رہتے ہیں جبکہ بہت ہی کم تعداد میں گاہک خریداری کے لئے بازاروں میں جا رہے ہیں شہریوں کے مطابق مہنگائی نے عوام کی کمر دوہری کر دی ہے جس کی وجہ سے اب تو لوگوں کی دو وقت کی روٹی بمشکل پوری ہوتی ہے نئے کپڑے جوتے خریدنے کی گنجائش نہیں ہے۔