ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں، جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق بھی امریکی الزامات بڑا جھوٹ ہیں۔
واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا اسٹیٹ آف یونین خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارت کاری سے حل ہو۔