• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا ٹرمپ سے ایران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی کریں اور خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تیاریوں سے پیچھے ہٹنا تہران کو مزید حوصلہ دے گا۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ اگر ہم اب پیچھے ہٹ جائیں تو یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہوگی شام اور افغانستان سے کہیں زیادہ بدتر جو ہم نے کی ہے۔

سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ احتجاج جاری رکھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، مدد آ رہی ہے اور پھر کچھ بھی نہ ہو، میں نے تاریخ میں آج جیسا اہم اور فیصلہ کن وقت کبھی نہیں دیکھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس نظام کو عوام کے ذریعے اُن کی اپنی خواہشات کے مطابق نہ کہ اپنی خواہشات کے مطابق ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور اس کی جگہ ایک دشمن کے بجائے ایک دوست کو لے آئیں تو یہ ہزار سال کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی، ہم اس نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔ 

سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ بڑا سوچیں، عوام ہی اصل فرق ہیں، جب ہم نے یہ بحث شروع کی تھی، تب عوام نے آواز نہیں اٹھائی تھی، اب انہوں نے اپنی جانیں دے کر آواز اٹھائی ہے وہ اور کتنا بولیں؟ انہیں سڑکوں پر کتوں کی طرح گولی مار دی گئی ہے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کی آپ مدد کرنا چاہتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو تاریخ بدلیں گے لہٰذا میں مشرقِ وسطیٰ میں ہر اس شخص سے کہوں گا جو سننے کو تیار ہے اس لمحے کو ضائع مت ہونے دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید