• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی انصاری کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاس ہارنے پر دلچسپ تبصرہ

علی انصاری—فائل فوٹو
علی انصاری—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان علی انصاری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاس ہارنے پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علی انصاری نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیمی فائنلز میں جانے کی امیدیں چھوڑ دیں۔

اداکار نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹاس کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا ہے کہ انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دلچسپ و مزاحیہ تبصرہ بھی کر ڈالا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میچ…، ارے میچ تو وڑ گیا۔

علی انصاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ انگلینڈ نے کہا کہ ہم ان کو بھی اپنے ساتھ ایئر پورٹ لے کر جائیں گے


خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں آج پاکستان کا انگلینڈ سے ہونے والا مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اسی میچ میں فیصلہ ہونا ہے کہ قومی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جائے گی یا نہیں۔

اس میچ کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ اس کا انحصار ٹاس پر ہے، اگر قومی کرکٹ ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتی تو آج کا میچ جیت کر سیمی فائنلز میں جانے کا قوی امکان تھا جو اب دم توڑ گیا ہے۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکا ہے جبکہ پاکستان کی نسبت بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کا سیمی فائنلز میں جگہ بنانے کا امکان ہے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید