اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 73سال کی عمر میں 86کیسز ہیں، اتنے تومیرے پاس ضمانتی نہیں، اداروں سے اچھے تعلقات کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی، تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت کروائی ہے، عدلیہ کے ساتھ اداروں سے کبھی نہیں بگڑی، بے گناہ لوگ بھی اندر ہیں ان کے پاس ضمانتی بھی نہیں ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی، 73 سال عمر 86 کیسز ہیں ، تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ہے، شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت دی، سنا ہے 66 کیسز اور ہیں میرے پاس تو اتنے ضمانتی نہیں۔