ہنگو(نمائندہ جنگ) پاکستان سے سے غداری کے الزام میں مقامی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔تحصیل کونسلر کربوغہ شریف حافظ سلطان محمد نے تھانہ دوآبہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج ون کی عدالت نے کیس سماعت کا فیصلہ سنا دیا۔ 15جولائی 2015کو ہنگو کے علاقہ کربوغہ شریف کے رہائشی موجود تحصیل کونسلر حافظ سلطان محمد نے تھانہ دوآبہ ضلع ہنگو میں ایم کیو ایم کے قائم الطاف حسین کے خلاف دفعات1208-121-124A-153-122-512کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر مسلح فورسز آئین ،دستوراور ملکی سلامتی کے وقار کو مجروح کر رہا ہے ۔مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ون کی معزز عدالت نے دائر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔اس حوالے حافظ سلطان محمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے حق کی فتح قرار دی ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین غیر ملکی اعلیٰ کار بن کر ملک دشمن سرگرمیوں اور سازشوں سے وطن کی مٹی سے غداری کر رہا ہے۔