دہلی پولیس نے بھارتی فلمی اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ڈیپ فیک ویڈیو (جعلی ویڈیو) سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو خط تحریر کر کے رشمیکا کی ڈیپ فیک ویڈیو جاری کرنے والے اکاؤنٹ کا یو آر ایل فراہم کرنے کو کہا ہے۔
پولس کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس پر ایکشن لے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی۔
جس پر بعد میں رشمیکا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس پر لوگوں کو انکا ساتھ دینا چاہیے۔
پولیس کا یہ اقدام ایک روز قبل اس حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سامنے آیا ہے۔
دہلی پولیس کے ڈی سی پی ہیمنت تیواڑی نے کہا کہ پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو شیئر کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔