آئی سی سی کی ورلڈ کپ کیلئے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔
آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز مقرر کیے ہیں اور اس حساب سے پاکستان نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 4 میچ جیتنے پر اسے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے اور گروپ مرحلے کے 1 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
دوسری جانب سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔