مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے درمیان کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی موجودگی میں بی اے پی قیادت نے اپنا موقف واضح انداز میں رکھا۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی قیادت نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوں گے، آئندہ الیکشن میں اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، الیکشن کے بعد اتحادی حکومت کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور بی اے پی اجلاس میں اتفاق ہوا کہ دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔