بہاولپور(توصیف احمد) وزیراعظم پاکستان کے دورہ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی کا انکشاف، پرائم منسٹر کا سخت نوٹس، چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹرآفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری کردہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہِ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے28اکتوبر 2023ء کو متعلقہ سول ایڈمنسٹریشن کو مطلع کیا گیا تھا.
پرائم منسٹرنے31؍ اکتوبر2023ء کو شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا تو پرائم منسٹرکے ہیلی کاپٹر کیلئے ری فیولنگ کے وقت انکشاف ہوا کہ ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ان فیول بیرلز کو فوری ریجیکٹ کردیا گیا.
ان بیرلزپر نہ لاٹ نمبرنہ ٹیسٹ رپورٹ اورنہ ہی ایکسپائری موجود تھی ان کی غیر موجودگی میں یہ ناممکن تھا کہ اس فیول کو استعمال کیا جاسکتا،جو لیب ٹیسٹ فیول کی پیش کی گئی وہ بھی فریش نہیں تھی۔