• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں درج مقدمات میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمے کے مدعی نے عدالت میں پیش ہو کر مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جا چکا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہو چکا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت جنوری 2024ء تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید