• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وجے سیتھوپتھی کی فلم کی ریلیز پھر ملتوی

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے اداکار و پروڈیوسر وجے سیتھوپتھی کی آئندہ آنے والی فلم میری کرسمس کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ سری رام راگھون کی ہدایتکاری میں بننے والی میری کرسمس میں کترینہ اور وجے سیتھوپتھی لیڈ رول میں ہیں اور اسے 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، تاہم اب یہ فلم 12 جنوری 2024 کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔ 

فلمسازوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہیں اپنے اس پروجیکٹ سے گہرا لگاؤ ہے لیکن بہت ساری دیگر فلمیں 2023 کے آخری دو ماہ کے دوران ریلیز ہورہی ہیں۔

تو اس صورتحال کے پیش نظر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ خوشی کے اس سیزن کو مزید توسیع دی جائے اور اپنی فلم کو آئندہ برس 12 جنوری کو ریلیز کی جائے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید