• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب بالخصوص نیسما کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب بالخصوص نیسما کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا۔

افرادی قوت کی برآمد کےلیے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے صدر، سی ای او نیسما اینڈ پارٹنرز سے ریاض میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے درمیان افرادی قوت سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب بالخصوص نیسما کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا۔

سہراب ملک کا کہنا ہے کہ معاہدے سے سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت برآمد کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید