• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب شادی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اریب شاہ کے نام سے ہوئی ہے، بچے کو اندھی گولی لگی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کس تقریب میں فائرنگ ہوئی اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، کیونکہ جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہاں کئی شادی ہال ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق لڑکے کے لواحقین سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شادی کی تقریب اور فائرنگ کرنے والے افراد کا تعین ہوجانے پر قانونی کارروائی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید