• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا نام شیڈول فور سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسکردو( نثار عباس نامہ نگار) انسداد دہشتگردی ایکٹ کے شیڈول فور کی متحرک لسٹ میں شامل گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا نام شیڈول فور سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کا نام15جنوری2019کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول فور کے متحرک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، ریجنل اینٹلجنس کمیٹی بلتستان نے 4اکتوبر 2021 کو غلام شہزاد آغا کا نام شیڈول فور سے نکالنے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری درخواست کی تھی، ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر سید علی اصغر نے ریجنل اینٹلجنس کمیٹی کی سفارش پر غلام شہزاد آغا کا نام شیڈول فور کی لسٹ سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید